Print this page

وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کا اجلاس، صدر رونق بخاری کی کابینہ اراکین کیلئے سینیئرزسے مشاورت

10 مارچ 2023

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے نو منتخب ڈویژنل صدر برادر رونق بخاری نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز جنوبی پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر جامع مسجد ولی العصر ملتان سے کر دیا۔ ڈویژنل صدر نے پہلے غیر رسمی اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے سینیئرز سے مشاورت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ خدا کی دی ہوئی توفیق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملت کے جوانوں کو ایک تسبیح کی طرح جمع کریں گے۔ ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بہت جلد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree