وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مقاومت و قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے، کربلا دو شہزادوں کی جنگ نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، امام عالی مقام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو درس دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے،ظالم قوتوں سے بلا خوف خطر ٹکرانے کا نام ہی شیوہ حسینی ہے،اسلام پر سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے مگر اسلام کو کسی چیز پر بھی قربان نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام محرم الحرام میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں محرم الحرام اور روز عاشور کی خونی شہادتوں سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیئے اور ان کے اسباب کو جاننا چاہیئے۔    اگر ہم کربلا کو سمجھ لیں اور اپنی زندگی میں اسے بروئے کار لائیں تو لشکرِ امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوسکتے ہیں اور ہر زمانے کے ظالم و ستمگر کے مدِّ مقابل آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہادت کا راستہ تمام راستوں سے زیادہ روشن ہے، شہید سب سے زیادہ جاذبِ نظر ہوتا ہے اور سب نے دیکھ لیا کہ قیام حسینی علیہ السلام اور ان کے خون سے بنو امیہ رسوا پھر نابود ہوگئے، دین اسلام کو کمال و دوام حاصل ہوا، ساکت و پست حوصلہ افراد کو دین کی حفاظت اور شہادت کا حوصلہ ملا۔ پھر اس کے بعد کتنی ہی آذادی کی تحریکیں چلیں اورظالم حکومتوں کو نابود کرتی گئیں، پس دین کی پاسداری عاشورا کا ایک اہم پیام ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ پیغام محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت اور ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، پوری مسلم امہ اگر اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہوں تو وہ دن دور نہیں کہ اسلام دین محمدی کے دشمن رسوا ہوں اور حقیقی اسلامی نظام کا بول بالا ہوں، ہمیں محرم الحرام کی حرمت اور امام عالی مقام علیہ السلام کی درس حریت سے سبق حاصل کرتے ہوئے امن، محبت، صبر، استقامت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، یہی درس کربلا اور مقصد شہادت امام عالی مقام علیہ السلام ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل وجاہت علی مرزانے اپنی 13رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیاہے ۔ میڈیاسیل سے جاری اعلامیہ میں انہوںنے کہاکہ نامزد کابینہ کے اراکین میں 1-غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل 2-سیدمحمد علی کاظمی سیکرٹری روابط3-برادر ثقلین نقوی سیکرٹری اطلاعت4- برادر ڈاکٹر موسیٰ کاظم سیکرٹری تربیت 5- برادر نجف خان بلوچ سیکرٹری فنانس 6-برادر زاہد حسین سوری سیکرٹری آفس7- برادر حسنین رضا کربلا ئی سیکرٹری سیاسیات8-برادر عمران نقوی سیکرٹری نشرواشاعت9-برادر ضامن عباس سیکرٹری جوانان10-مولانا عمران ظفر سیکرٹری تحفظ غزاداری 11-برادر اسد خان بلوچ سیکرٹری شماریات 12- برادر حسن عباس گھلوسیکرٹری تنظیم سازی 13- برادر جواد مصطفیٰ سرگا نہ سیکرٹری تعلیم شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے فلاحی پروجیکٹ ام ابیھاءع مدرسہ و تعلیم بالغاں اسکول میں ھفتہ وار دعا ئے ندبہ کا اہتمام بعد ختم دعا استقبال محرم کے حوالے سے خواھرسیدہ سیمی نقوی مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین /معلمہ تعلیم بالغاں اسکول نےطالبات کو لیکچر دیتے ہوئےئے کہا محرم کا مقصدفقط سیاہ لباس پہننا نہیں ہوتا بلکہ محرم کا اصل مقصد کرداراپنے اندر کی میں سب کوختم کرنا کےکردار زینبیہ ؑپر چلنے والی بیٹیوں ہم سب کو مشن جناب سیدہ ع جناب خدیجہ الکبریٰ ع کو اپنے کردار سے افکار سے آگے لے کر چلناہے تاکہ معاشرے کو پتہ چلے کہ واقعی  یہ حسینؑ کے درسے منسلک ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول رابطہ سیمی نقوی،مرکزی مسئول تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی ،محترمہ رقیہ ڈومکی جنرل سیکرٹری جیکب آباد کے زیر سرپرستی مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع المرتضیٰ کالونی میں ایک دعائیہ پروگرام میں  شرکت کی محترمہ سیمی نقوی نے بچیوں کو درس دیتے ہوئے کہا کہ ایام عزاء کو فکری انداز منائیے اپنے واجبات کو ادا کرتے ھوئے بی بی سکینہ ع کی بی بی زینب ع کی پیروی کرتے ھوئے اپنے پردوں کی حفاظت کیجئیے عورت کا سب سے بڑا ہتھیار اس کی چادر اس کا پردہ ہےدوسری نشست میں محترمہ رقیہ ڈومکی اور وھاں کی معلمات سے تبادلہ خیال کیا مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ میں  40 بچیاں زیر تعلیم ھیں 25 بچیاں رھائش پزیر ہیں جن کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ہردن کی مناسب سے دعائوںکے  اجتماع رکھے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر میں منقبت خوانی کے علاوہ بچوں کے لئے جھولوں،بچیوں کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگ سمیت عیدی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مومنین و مومنات باالخصوص بچوں کی کثیر تعداد جشن میں شریک تھی۔

زرائع کے مطابق عید سعید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کا انعقاد علامہ رشید ترابی پارک انچولی بلاک 20 پر ہوا۔جشن کا آغاز معروف منقبت خواں برادر جاسر عباس جعفری کی تلاوت حدیث کساء سے ہوا،جشن میں معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ مولا امیر المومنین علیؑ ابن ابیطالب ؑ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔جشن کے موقع پر چراغا اور آتش بازی کے علاوہ خصوصی بات بچوں کے لئے جھولوں،بچیوں کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگ سمیت عیدی کا بھی خصوصی انتظام تھا،جس میں بچوں اور بچیوں نےبھرپور انداز میں حصہ لیا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ولایت ایک ایسا موضوع کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے سب سے زیادہ جس شے کے طرف دعوت دی ہے اور لوگوں کو بلایا ہے وہ ولایت اہلبیتؑ ہے،اللہ تعالیٰ نے ولایت ایک ایسا جز رکھا ہے کہ جس کے بغیر کوئی عبادت قبول نھیں ہوتی۔ولایت روح عبادت ہے،ولایت روح نماز ہے،ولایت روح روزہ ہے،ولایت روح حج ہے،لہذا جتنی بھی عبادتیں ہیں ان کی روح ولایت مولائے کائنات امام علیؑ ہے،ولایت اہلبیتؑ ہے۔علامہ سید علی انور جعفری نے مزید کہا کہ غدیر ایک ایسا دن ہے کہ جسے صادق آل محمد، امام جعفر صادقؑ و دیگر آئمہؑ نے عید اللہ اکبر یعنی سب سے بڑی عید قرار دیاہے۔یعنی عید الفطر اور عید الاضحی بھی اگر عید بنی ہیں توبھی عید غدیر کی بدولت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے جشن عید غدیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے پوری کائنات میں جو ایک نور پھیلایا ہے وہ نور مولا علیؑ اور ان کی آل کے وسیلے سے قائم ہے،پاک پروردگار نے کائنات کی خلقت سے قبل اپنی حبیب حضرت محمدﷺ ، مولا علیؑ اور بی بی فاطمۃ الزھراء سلام علیہا کے نور کو خلق کیا تھا،یعنی خالق کائنات نے اس کائنات اس میں موجود ہر شئے اور اپنے پیغمبروں کی خلقت سے پہلے محمدﷺ و اہلبیت محمدﷺ کے نور کو خلق کیا تھا،اور اسی نور کی بدولت آج پوری کائنات روشن ہے۔علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زمہ داران و کارکنان سمیت تمام شیعہ جوانوں ،ملی اداروں،ماتمی انجمنوں،مساجد و امام بارگاہوں کی زمہ داران نے نے ناصرف انچولی بلکہ ملک کے گوشے گوشے کو نور ولایت علیؑ ابن ابیطالبؑ سے منور کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ آج علیؑ کے ماننے والوں نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو میدان خم غدیر میں بدل دیا ہے،جہاں دیکھیں نور ولایت کے پروانے اعلان ولایت پر جشن منا رہے ہیں۔

علامہ مبشر حسن،ڈویژنل رہنماء زین رضا رضوی اور صوبائی رہنماء برادر ظہیر حیدر نے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے تمام زمہ داران و کارکنان باالخصوص ضلعی رہنماء برادر کمیل عباس اور برادر ہمایوں کو عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد پر مبارکبارد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج علامہ رشید ترابی پارک پر موجود مومنین و مومنات اور بچوں کے جم غفیر نے جس طرح جشن منایا ہے اور جشن کے انتظامات کی تعریف کی ہے،اس کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی،صوبائی اور کراچی ڈویژن کی قیادت برادر کمیل عباس اور برادر ہمایوں سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی کابینہ اور یونٹس کے زمہ داران وکارکنان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں

جشن کے اختتامی مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری،صوبائی رہنماء برادر ظہیر حیدر،ڈویژنل رہنماء زین رضا رضوی،ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل محمد کاظم اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ملک محمد عباس نے عید غدیر کی مناسبت سے بچوں میں عیدی تقسیم کی، اس دوران آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیااور مومنین و مومنات کی خدمت میں نیاز مولائے کائناتؑ پیش کی گئی

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کیجانب سے سیکرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری کی قیادت میں اریگشن کالونی سجاول سے مین بٹھورو اسٹاپ کراچی بدین روڈ تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ کارکنان نے جوش وخروش کےساتھ شرکت کی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری جنرل حاجی مظفرعلی لغاری فیاض حسین شیخ اورفرحت عباس کھوسو نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی دہشتگردی اور ظلم بربریت کی مذمت کی اور اقوام متحده اور عالمی انسانی حقوق کی عدالتوں سےمطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے۔

Page 33 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree