وحدت نیوز(اسلام آباد) بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کشمیروںسے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔احتجاجی مظاہرے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کل ملک بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتاہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر یواین میں ایک حل طلب مسئلہ ہے خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہئے، اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کریگی، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) المصطفیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان (اسلام میں خواتین کے حقوق و فرائض) منعقد کی گئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی رہنما محترمہ رقیہ سلطانہ نے کہا کہ صنف نسواں کو ہر دور میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا دور جاہلیت میں خواتین کو ننگ و عار کی علامت سمجھا جاتا تھا اسی لیے وہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے قرآن کریم نے دور جاہلیت کے اس رویئے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے فرمایا(جب نو مولود بچیوں کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا)دین مقدس اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹیاں ذلت نہیں رحمت ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار کی پرنسپل محترمہ یاسمین بلیدی نے کہا کہ ہم اپنی مظلوم کشمیری بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اس موقع پر محترمہ شبانہ اور محترمہ گلشن زھراء نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ادارہ جماران حفظ قرآن کریم جیکب آباد کی طالبات نے قرآن کریم کی اجتماعی تلاوت جبکہ مدرسہ خدیجہ الکبری ع کی طالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو نگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر ایشو پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیںاور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ ءجہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہءجہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی ،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلام پیش کرتا ہوں سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور ان کی ٹیم کو اور تمام پیروکاران شہید حسینی کوجو دور دراز کے علاقوں سے یہاں تشریف لائے ہیں اور شہید کی فکر کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں، اکتیس سال بعد بھی اگر یہاں لوگ موجود ہیں تو یہ شہید حسینی کی محبت کا نتیجہ ہے، شہید حسینی کا نام ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کا ضامن ہے، شہید کا نام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم ایک ہو جائیں۔
شہید کا پروگرام ایک رسم کی شکل تک نہ رہے بلکہ شہید کے وحدت کے پیغام میں منتقل ہونا چاہیئے، ہمیں شہید کے پیغام کو سمجھنا ہوگا، امام خمینی نے بھی تاکید تھی کہ ہم شہید کی فکر کو زندہ رکھیں، سب کو اتحاد و وحدت کی طرف آنا پڑے گا، اپنے درمیان تمام اختلاف ختم کرنا ہوں گے، ہر جگہ پروگرامات ہوتے ہیں لیکن الگ الگ، اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے شہید کی فکر کو نہیں سمجھے، اگر ہم شہید کے خون سے تجدید عہد کرنا چاہتے تو ایک ہونا ہوگا، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم نے اکتیس برسوں میں کیا کھویا اور کیا پایا؟، ضرورت اس امر ہے کہ ہم شہید کے پیغام کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو ختم کر دیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت پریڈ گراؤنڈ اسلام آبادمیں منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج ہم اس ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، جس نے اس ملک میں مظلوموں کی آواز بلند کی اور امریکی ایجنڈے کو ناکام بنایا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ علامہ عارف حسین کو شہید کرکے اُن کے افکار ختم کر دے گا، مگر وہ اس میں ناکام ہوگیا، قائد کے وارثان زندہ ہیں، اسلامیان پاکستان نے آپ کا راستہ نہیں چھوڑا۔
انہوںنےکہاکہ آج پھر پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ڈیل آف دی سنچری لیکر آئے ہیں، یمن اور کشمیر میں ان کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، دشمنان اسلام کو شام میں ناکامی ہوئی، فلسطین اور کشمیر میں بھی ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، جب تک ایک بھی حسینی پاکستان میں موجود ہے، امریکی اور استکباری طاقتوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن نے پے در پے ناکامیوں کے بعد اس ملک کو داخلی سطح پر الجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں اس ملت کے علماء اور فرزندان اسلام ایک پیج پر ہیں اور طاغوتی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ ناصر عباس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے راہ وفا کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، حکمرانوں سے اختلاف تھا، ہے اور رہے گا، آج قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی زندہ ہوتے تو لازمی مظلوم کشمیروں کیلئے آواز بلند کرتے، ہم مقبوضہ وادی میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم کوئی یہاں صفائیاں دینے نہیں آئے ہیں، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے، ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر جایا جا رہا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم امریکا اور آل سعود سے ہاتھ ملا سکتے ہو، مگر جب تک اس ملک میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے، نہ امریکا اور نہ ہی آل سعود کے عزائم کو پورا ہونے دے گا۔