وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین ساہیوال کےضلعی جانثاران امام عصر ؑ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی کنونشن میںاراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے محمد حسیب خان کوضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔

 اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کیا اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومتِ پنجاب نے سید اسد عباس شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کردیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس شاہ کو پنجاب حکومت کا فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے۔

 سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نےاسدعباس شاہ کی بحیثیت فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے21,22,23 جون کو شاہ عالم یونٹ میں بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع سے استفادہ کیا ۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی، ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر والدین نےبچوں کی علمی اور فکری تعلیم و تربیت کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشوں کو سراہا۔

وحدت نیوز (کراچی) بےحس حکمرانوں نے شہر قائد کو کربلا بنادیا ہے، شہری بوند بوند پانی کوترس رہے ہیں۔ ٹینکرمافیا اور آراو پلانٹ مالکان نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کراچی میں پانی بحران کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے وحدت ہاؤس کراچی میں اراکین کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی قلت کے باعث شدیدذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں ۔شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ پانی کے بحران کے باعث واٹر ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے ۔منہ مانگے داموں پر بھی پانی کا حصول مشکل بناہواہے ۔ رہی سہی کسر جگہ جگہ لگے کمرشل آراو پلانٹس نے پوری کردی ہے ۔ ان آراو پلانٹس کے باعث پانی کی زیر زمین سطح 400سے 500فٹ تک جاپہنچی ہے ۔اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو جلد شہر قائد میں ایک شدید انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔

علامہ مبشر حسن چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد میں پانی بحران پر ازخود نوٹس لیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت اور شہری حکومت سے کے تھری اور کے فور منصوبوں کے متعلق جواب طلب کیا جائے کہ عوام کا اربوں روپے ٹیکس کا پیسہ کہاں ڈبودیا گیا ہے ۔ انہوںنے اعلیٰ عدلیہ سے واٹرٹینکرمافیا اور کمرشل آراوپلانٹ مافیاکے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے انٹرا پارٹی الیکشن سنٹرل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئے جس میں ضلعی شوریٰ کےاراکین نے شرکت کی۔الیکشن میں آئندہ تین سال کے لئے سید ظہیرعباس نقوی کو بھاری اکثریت سےایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد کاسیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ ضیغم عباس، علامہ شیر علی انصاری اور برادر مظاہر شگری نے سر انجام دیے۔

وحدت نیوز (اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اوکاڑہ کا جان نثاران امام عصر کنونشن نخلستان ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کثرت رائے سے سید سجاد رضا زیدی آئندہ تین سال کے لیئے ضلع کے سیکرٹری جنرل اور سید ممتاز حسین بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

 اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی ، رانا ماجد علی نے شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی اس موقع پر رکن صوبائی کابینہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے جس آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔قائد شہید کے برسی کے اجتماع میں سینٹرل پنجاب سے بھر پور شرکت کی جائے گی ۔

Page 41 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree