وحدت نیوز(کراچی) حالیہ بارش کے نتیجے ملیر کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونیوالی بدترین صورتحال کے باوجود صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر کےمتاثرہ علاقوں کا دورہ نا کرنے سے عوام میں سخت مایوسی اور اشتعال پایاجاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود بلدیاتی اداروں نے ملیر کے گنجان آباد علاقوں ملیر سعود آباد، شیشہ گلی اورلیاقت مارکیٹ کے اطراف نالے کی صفائی کے بعد فضلہ سڑکوں پر ہی چھوڑ دیا جوکہ شدید بارشوں کے بعد گلی محلوں میں پھیلتا ہوں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا۔ بلدیاتی اداروں کی اس نااہلی کے سبب علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا بھی شدید خطرہ لاحق ہے ۔
عارف رضا نے وزیر اعظم پاکستان ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملیر میں نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی حکام اورملازمین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی صفائی کے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی نامزد صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی صدارت میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں نامزد ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری غلام اصغر تقی، سیکرٹری شعبہ خواتین مولانا قاضی نادر حسین علوی، سیکرٹری تربیت عابس رضا ، سیکرٹری سیاسیات ہر سخاوت علی، سیکرٹری فلاح و بہبود سید زعیم حیدر، سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان، قانونی مشیر فہیم جعفر سرائی، سیکرٹری شماریات علی رضا زیدی، سیکرٹری روابط سید ندیم عباس کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثقلین نقوی نے شرکت کی۔
اجلاس میں اضلاع کی تنظیم نو اور برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی میں شرکت کے حوالے فیصلہ جات کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی شہید قائد کے موقع پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے شرکت کرائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو علاقائی سطح پر انتظامیہ سے ملاقات کے ذریعے ان مسائل کو حل کرائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 25اگست تک صوبے میں اضلاع کی تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا اور محرم الحرام سے قبل صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرایا جائے گا اور نامزد صوبائی کابینہ کی منظوری اور باقاعدہ تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں کہ اس سال بھی پی ٹی آئی ملک بھر میں عزاداروں کے ساتھ محرم الحرام میں تعاون کرے گی، حکومت اور انتظامیہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
اُنہوں نے وزیر ستان اور تربت میں سکیورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔مادر وطن پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے تمام شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بارڈر کے اندر اور باہر دونوں جانب سے شدید خطرات کا سامناہے ۔ داعش کا منحوس سایہ ہماری سرحدوں پر منڈلارہا ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ۔ بزدل دشمن پیچھے سے وار کرکے بہادری کے دعوے کرتا ہے ۔ بھارت اور این ڈی ایس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے ایک پیغام میںکہاکہ آپ تمام کی دعاؤں سے میں صحت یابی کی جانب گامزن ہوں اور آپ سب کی پُر خلوص دعاؤں کے لیے شکر گزار ہوںلیکن مجھے آپ سب کی مزید خصوصی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
گزارش ہے دعا کے اس سلسلے کو جاری رکھیے۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان سے انہوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ تمام با خبر ہیں کہ ہمارے عظیم قائد شھید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کا پروگرام نذدیک ہیں ہمارے تنظیمی اھداف و مقاصد وہ ہی ہیں جو شھید قائد کے افکار و نظریات ہیں اس میں کوئ شک نہیں کہ ہم شھید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اس مملکت خداد میں وہ ہی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو شھید ادا کر رہے تھے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔مرکز ، تمام اضلاع اور یونٹس کو اس کانفرس کو کامیاب بنانے اور خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فعالیت کا مظاھرہ کرنا ہے۔ آپ تمام کی تنظیمی فعالیت سے میں باخبر ہوں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو آپ سب کی دعا سے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں قائد شھید کی برسی میں شرکت کروں۔
امید ہے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اس کانفرنس کے لیے متحد ہو کر اور شھید کی محبت و عقیدت دل میں لیے اپنی خدمات انجام دے گا۔ انشاء الله خداوند عالم آپ کی زحمات کو قبول کرے اور قائد شھید کی روح آپ سے خوش ہو اور روز محشر وہ ہمارے شافع ہوں۔ الہی آمین۔ آپ تمام سے مزید پر خلوص دعاوں کی التماس ہے !! انشاءالله جلد آپ خواھران کے درمیان دوبارہ اپنی ذمہ داری انجام دونگی۔
وحدت نیوز(ڈیرہ الہیار) شہید علامہ عارف حسینی نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ناصران ولایت کانفرنس دعوتی مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے اضلاعی سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوکیا ۔
اس موقع پر علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4 اگست کو اسلام ا ٓباد میں ناصران ولایت کانفرنس کے موقع پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قائد شہید وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے حامی تھے۔ آپ نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ آپ نے اپنے زھد و تقویٰ اور الہی بصیرت سے ملت کی رہبری کی اور فکر امام خمینی کی درست ترجمانی کی۔ قائد شہید وکی 31 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیروان شہید حسینی کا ملک گیر اجتماع وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی، سربلندی کا اظہار اور شہدائے پاک وطن کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیریا کی ظالم حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے تمام ضلعی ذمہ داران و کارکنان سے گذارش کی ہے کہ مون سون کی بارشوں کے سبب جہاں بھی عوام کسی دشواری میں مبتلا ہوں تو عوام کی بلا تفریق مدد کے لیے آگے بڑھیں اور صوبائی مسئولین کو بھی مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ہم سے جو ممکن ھوسکے ہم سب دوست مل کر وہ خدمت کرسکیں۔
انہوںنےمزیدکہاکہ صوبائی حکومت سے ہمیں کسی بھی قسم کی عوامی ریلیف کی کوئی امید نہیں، ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ انشاءاللہ ہمارےخلوص نیت کے سبب اللہ ھماری مدد فرمائے گا اور اسباب پیدا فرمائے گا۔ عوام کو ہم نے مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑنا ہے ،جہاں ہم صوبائی مسئولین کی ضرورت ھو ہم دوستوں کی خدمت کے لیئے حاضر ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) بارش کے بعدشہرقائد کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں۔ گذشتہ تین دہائیوں سے حکومت میں رهنے والی ان دونوں جماعتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ شھر کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔دوروز کی بارش نے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور شہری حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کیئے ۔ مختلف علاقوں خصوصاًملیر ، لانڈھی ،کورنگی اور دیگرمیں نالوں کی صفائی کے بعد گندا فضلہ سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا جوکہ شدید بارش کے بعد واپس نالوں میں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے ۔ اس حکومتی نااہلی کے سبب وبائی امراض پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔
ان کا مزیدکہاتھاکہ شہر میں نکاسی آب کا موثر نظام نا ہونے کےسبب شہر میں جگہ جگہ برساتی پانی کھڑا ہے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری لاحق ہے ۔ 70برس گزرجانے کے باوجود ہماری بلدیاتی ادارے بارشوں کے بعد کی صورت حال کامقابلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرجانے والی حکومتیں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتیں ۔