وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے "عظیم الشان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و آمد امام جعفر صادق علیہ السلام" کے پر مسرت موقع پر مرکزی امام بارگاہ سید فتح شاہ بخاری کشمور سے ریلی نکالی گئی، جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گستاخ امام مہدی علیہ السلام کے خلاف بھی ریلی میں بھرپور احتجاج کیا گیا ہے، ریلی کے تمام شرکاء نے حکومت سے گستاخ امام زمانہ ع کو پھانسی کا مطالبہ کیا۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی، ایڈووکیٹ سید زاھد حسين شاہ،مولانا صابر حسین، صابر حسین کربلائی، مولانا نعیم چانگ اور غلام مصطفیٰ شیخ نے کی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) ہرسال کی طرح اس سال بھی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھاؑ سکول میں جشن صادقینؑ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے تلاوت ھدیہ نعت و منقبت کے ذریعے اظہار عقیدت کیا ۔محفل میلاد میں محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و معلمہ ام ابیھا سکول و مدرسہ نے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و سیرتِ حبیب خدا (ص) و امام جعفر صادق (ع) بیان کی ان کا کہنا تھا کہ حضور صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور پاکیزہ کردار حق اور فلاح کے متلاشیوں کے لیے سرچشمہ ھدایت ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پیمبر اکرم (ص) کے بعد ان کے اھل بیت ع نے اپنی سیرت اور عملی زندگی سے لوگوں کی راھنمائ فرمائ اور دین مبین کی خدمات انجام دیں جن میں سے ایک ہمارے چھٹے امام ، امام جعفر صادق ع کی ذات ہے جو سیرت و کردار ، گفتار و رفتار ، علم و حلم تمام اوصاف حسنہ میں رسول خدا(ص) سے مماثلت رکھتے ہیں اختتام محفل پر سکول اور مدرسہ میں ریگولر آنے والی طالبات میں ان کی حوصلہ افزائ کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ہونیوالی وحدت کانفرنس میں شرکتوں کے حوالے سے دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سے مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ قاسم شمسی نے علامہ عبدالخالق اسدی کو کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، وحدت ملت اور ملی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھاکہ ’’وحدت کانفرنس‘‘ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تمام مسالک کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے تمام باسیوں میں وحدت کو فروغ انتہائی ضروری ہے، جس کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں شعور کی بیداری میں آئی ایس او کے کردار کے معترف ہیں، آئی ایس او نے علماء کی سرپرستی میں اپنا کامیاب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

 

وحدت نیوز (کراچی) ملک دشمن عناصر سندھ میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل پر مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کا کامل ایمان ہے۔ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی گستاخی توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہے جس کے مرتکب کو سرعام پھانسی ملنی چاہئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے بعد نماز جمعہ خوجہ جامع مسجد اثناء عشری کھارادر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کی ذات اقدس کے حوالے سے تمام مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر متفق ہیں اور ان کے احترام کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبد الستار جمالی نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔توہین اہلبیت کی اس جسارت نے پورے ملک کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔عبد الستار جمالی نہ صرف مقدسات کی توہین کا ارتکاب کیا ہے بلکہ پورے  ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نے کی مذموم کوشش بھی کی ہے۔

اس اقدام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی کال پر جمعہ کے روزسندھ کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اس حوالے سے جامع مسجد نور ایمان،جامع مسجد حیدری اونگی ٹاون کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جس میں مولانا ملک عباس،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما وں  نے خطاب کرتے ہوئے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین سندھ اول اسلام کے بعد سے ہی اولیاء اللہ کا مسکن رہی ہے اور اس سرزمین پر مشہور معروف صوفی و مذہبی شخصیات کی آمد و رفت رہی ہے اور انہی کی بدولت اسلام پھیلا ہے جبکہ آج سندھ دھرتی پر چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں کہ سندھ دھرتی میں بسنے والے پر امن اورعاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام کے راستوں میں رکاوٹ بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چلنے والے یہ ناعاقبت اندیش عناصر کبھی توہین رسالت کے مرتکب ہو تے ہیں تو کبھی اہل بیت رسول کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں، عبد الستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔مقررین نے احتجاجی مظاہروں میں  حکومت سے جبری لاپتہ شیعہ افراد کی  رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہورشعبہ خواتین بیدیاں روڈ یونٹ کی جانب سے ولادت باسعادت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیامحترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے فضائل و مناقب ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم و امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کیے۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن صادقین علیہم السلام سے منسوب ہے ۔پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)کی ذات اقدس و اہلبیت علیہم السلام خداوند متعال کے  جمال و کمال کا مظہر ہیں ۔اہل بیت کا دامن تھامنا اور ان سے تمسک کرنا قرآن و سنت کی صحیح شناخت کا حقیقی راستہ ہے۔ شرکاۓ محفل سے خطاب کرتے ہوئے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ یہ مبارک ایام جہاں ہمارے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہیں وہیں ان عظیم ھستیوں کا کردار حسنہ ہمیں عمل کے ذریعے راہ نجات کی طرف دعوت دیتا ہے۔

وحدت نیوز(رجوعہ سادات) جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں عظیم الشان جشن ولادت صادقین حضرت محمد مصطفیؐ و امام جعفر صادق علیہ سلام کا انعقاد ھوا جس میں جامعہ کی طالبات کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ اور رجوعہ سادات کے یونٹس کی مومنات نے شرکت کی ۔

میلاد سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور جامعہ بعثت کی پرنسپل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اور شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا پیامبر اکرم (ص) پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لاۓ۔ انسانی زندگی میں تزکیہ نفس ہو یا مادی ترقی ، معنوی کمالات کو حاصل کرنا ھو یا دنیاوی زندگی کی روش ، غرض یہ کہ ہر شعبے میں تمام عالم انسانیت کے لیے ایک مکمل مثال ہمارے لیے ذات کریم حضرت محمد مصطفی (ص) میں موجود ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صادق الامین پیمبر ع کے جانشین کو بھی صادق ھونا چاہئیے امام جعفر صادق ع تمام اوصاف و کمالات میں اپنے جد رسول خدا (ص) کی شبیہ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree