وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔حضور کریم کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمنانِ اسلام کی کوششوں کوناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم وطن عزیز میں امن اور استحکام کے خواہا ں ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے گی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی سےوحدت ہاؤس میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ پرنسپل اینڈ ماسٹر مونٹیسوری ٹیچر ٹریننگ،وائس چیئرپرسن پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن نےخصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور بھی ہمراہ موجود تھیں۔ملاقات میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔مختلف تنظیمی و اصلاحی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیوایم کی جانب سے 17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم تیزی سے جاری ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں جمیعت علماء پاکستان نیازی کے صدر پیر معصوم نقوی،مہتمم جامعہ حزب الاحناف پیر سید مصطفے اشرف رضوی، سجادہ نشین دربار دادا ہنجر پیر پیر عاصم سہروردی اور جماعت اسلامی رابطہ علماء و مشائخ کےسیکرٹری پیرزادہ برہان الدین عثمانی سے ملاقاتیں ۔
اس کے علاوہ انہوں نے دربار پاکپتن شریف کے زیب سجادہ پیر دیوان عظمت مسعود،پیر معین الدین معصومی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہری شریف سے بھی ملاقات کی اور ان کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور) ضلع دادو تحصیل جوہی گاؤں فھلجی کے رہائشی ملعون عبدالستار جمالی نے سوشل ميڈیا پر اپنی ایک ویڈیو وائرل کی جس میں واضح طور پر پاکستان کے اداروں اور وکلاء کو للکارا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فرزند رسولؐ امام محمد مہدی علیہ السلام کے شان میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرکے امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کی ہے ۔
ملعون عبدالستار جمالی کےاس اقدام سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم یونٹ پیرچنڈام سیکرٹری جنرل خادم حسین ابڑو ،مستنصر مہدی ابڑو ،امتياز علی ابڑو کی قیادت میں مرکزی علم پاک سے احتجاجی ریلی نکال کر شٹرڈاؤن ہرتال کرکے پیرچنڈام میں دھرنا دیا گیا ۔
یہ احتجاجی دھرناایک گھنٹے تک جاری رہا اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دادو میں ستار جمالی نے ہمارے آقا امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی دادو اورڈپٹی کمشنر دادو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کاروائی کرکے ستار جمالی کو سخت سزا دی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین رہنما مستنصر مہدی ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادو میں کھلم کھلا امام مہدی علیہ السلام کے شان میں گستاخی کرکے ملت جعفریہ کی دل آزاری کی ہے۔ امام مہدی علیہ السلام کے شان میں ہونے والی گستاخی پر ہم کو دلی صدمہ پہنچا ہے اور ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔بصورت دیگرحالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی ۔ یہ احتجاجی مظاہرے دہرنے تب تک جاری رہیں گے جب تک ستار جمالی کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا جائے گا۔
وحدت نیوز (کراچی) ماہ مبارک ربیع الاول کے موقع پر پاکستان کے غیور شیعہ و سنی عوام مشترکہ طور پر جشن عید میلادالنبیؐ مناتے ہوئے ہمارے مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیل اور دیگر تکفیری عناصرکی مذموم سازشوں کوناکام بنا ئیں۔ 12ربیع الاول کا دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ جشن میلاد النبی شایان شان طریقے سے منائے گی۔
اطلاعات کے مطابق صوبائی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک ربیع الاول کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی امام خمینی ؒ کے فرمان اورمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں۔درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ 12ربیع الاول کا دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں جشن میلاد النبیؐ کے دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے راستوں پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی مسلمانوں نے محرم الحرام میں اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیاہے، نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ کا غم اور رسولؐ خدا کی ولادت کا جشن امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے۔
انھوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ کی ذات اقدس امت مسلمہ کیلئے نقطہ اتحاد ہے۔ ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ امت محمدی کے لئے اتحاد اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز میں عملی وحدت کی داعی جماعت ہے ، ہم تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں رہے ہیں اور رہیں گے۔
علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کااتحاد ہمارے مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیلی اور تکفیری عناصر کی جانب سے انتشار و نفرت پھیلانے کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے ۔ علامہ باقر زیدی نے ملکی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جشن میلاد النبی ؐکےجلسے ، جلوسوں اور خصوصا محافل کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔
وحدت نیوز (کرم) ضلع کرم کے مذہبی ،سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے امام مہدی ؑکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور گستاخی کے مرتکب ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، علامہ یوسف حسین ،علامہ اخلاق حسین ، اہلسنت والجماعت کے رہنما حاجی میر زمان بنگش ، علامہ سید صفدر علی شاہ ، حاجی عابد حسین ، علامہ باقر حیدری ، علامہ زاہد حسین ، پادری دلدار مسیح نے کہا کہ کوئی بھی مذہب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، آئمہ اطہار اور صحابہ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا اس لئے امام مہدی کی شان میں گستاخی کا مرتکب عبدالستار جمالی واجب القتل ہے اور حکومت اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکائے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم گستاخانہ حرکتیں نہ صرف پاکستان میں انتشار کو ہوا دینے کیلئے کی جارہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عبدالستار جمالی نے جو گستاخی کی ہے وہ قابل مذمت ہے اور گستاخ انسان دائرہ اسلام اور انسانیت سے بھی خارج ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور گستاخِ امام مہدیؑ کو فوری طور پھانسی دی جائے۔