وحدت نیوز(قم) ملک کے وزیراعظم کو ڈنڈا بردار فورس کے ذریعے گرفتار کرنے کی دھمکی ملکی نظام سے بغاوت اور اعلان جنگ ہے،جس جس نے بھی کشمیر سے خیانت کی ذلت رسوائی اس کا مقدر ہوگی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں جاری کرپٹ اور مسترد شدہ نام نہاد اپوزیشن کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آھیں اور انکا ناحق بہنے والے خون اس دھرنے کو بھا لے جانے کا کفیل ہے، مولانا 1977 کی تاریخ دھرانے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن اب زمانہ بہت بدل چکا ہے، اگر پی پی پی کی قیادت بھٹو کی صلبی اولاد کے پاس ہوتی تو انکے قاتلوں کے ساتھ ملکر عوامی منتخب حکومت گرانے دھرنے میں نہ جاتی۔
علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا کہ دھرنوں کا فائدہ پاکستان کو نہیں مودی سرکار کو ہے کشمیریوں پر تین ماہ سے کرفیو مسلط کیا گیا ہے انکا سانس لینا مشکل ہو چکا ہےاور دوسری طرف ملک کے امن کو تباہ کرنے مولانا اسلام اباد پہنچ گئے ہیں،مولانا فضل الرحمن ملک میں انتشار اور انارکی کی فضا پیدا کرنے کے لئے نکلا ہے جس میں کامیابی ممکن نہیں عوام مولانا کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) جیکب آباد کے مومنین کا گستاخِ اہل بیتؑ کی گرفتاری کے لئے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ۔ ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔احتجاج کئی گھنٹے احتجاج جاری رہا۔دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دھشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت حجت خدا ولی اللہ الاعظم قطب عالم امکان فرزند رسول امام زمانہ آقا مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف ملک بھر کے عاشقان اہل بیت میں شدید غم و غصہ جیکب آباد کے مومنین نے آج دوسرے روز بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری ،سید کامران شاہ آئی ایس او کے رہنما اللہ بخش میرالی، رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما حاجی سیف علی ڈومکی، وسیم لطیف مہر ،سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں تورات زبور انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ فرزند رسول خدا (ص) امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندان رسالت کے خلاف کی جانے والی توہین کا فوری نوٹس لے اورعبدالستار جمالی نامی شخص کے خلاف سخت ایکشن لے، تاکہ ملک کے امن کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر سے عاشقان اہل بیتؑ کے دل زخمی ہیں اگر اس کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اے ریاست مدینہ کے دعویداروں آج تاجدار مدینہ کا دل زخمی کردیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اتوار تک اس گستاخ اہلیبیت کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حجتِ خدا امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنیوالے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کی چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے امن و امان میں خلل کا امکان ہوتا ہے، اور کوئی بھی صاحبِ ایمان مسلمان امام مہدی (ع) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ امام مہدی(ع) تمام مسلم مکاتب فکر کے مشترک امام ہیں اور ان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کا عقیدہ ہے، عبدالستار جمالی نے جہاں امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی ہے وہیں اس نے یزید لعین کی بھی تعریف کرکے اپنے شجرہ نسب کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین لاھور شعبہ خواتین کی اراکین کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔
مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور سے وحدت ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ حمیرا سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور محترمہ نگین رضوی میڈیا سیکرٹری بھی موجود تھیں۔اس موقع پر 17 نومبر کو لاہور میںوحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔
محترمہ حنا تقوی نے پارٹی کی سماجی،مذہبی و سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔محترم اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر لوگوں کو نظریات و افکار کے ذریعے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی ورکنگ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) دھرنا حکومت کے خلاف ہے اور گھبراہٹ اپوزیشن کے حلقوں میں ہے ۔ مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ لاہور میں آزادی مارچ کے فلاپ شو نے ن لیگ کی عوامی قوت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات وفوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مخصوص طبقہ فکر و جماعت کے لوگ مولانا کے ساتھ نکلے ہیں ۔ اسلام آباد بائیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کاشہر ہے جہاں پی پی پی اور ن لیگ کے ہزاروں ووٹر موجود ہیں اس کے باوجود مولانا کے دھرنے میں چند سو بھی جیالے اور متوالے نظر نہیں آرہے ۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ۔اے این پی مارچ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا چکی ہے ۔پی پی پی اپنی بے وجہ کی جلسہ کمپین میں مصروف ہے ۔ مولانا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں اور دھرنا دھرنا کھیلنا بند کریں ۔