وحدت نیوز(پشاور) ملی یکہجتی کونسل کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کےمرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس میں دیگر جماعتوں کے نمائندہ ارکین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت فرمائی ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرامت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ 50 روز سے زائد ہونے کو ہے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر بڑے اسلامی ممالک مذمت کرنے کو بھی تیار نہیں۔

 انہوں نے جبری گمشدگی کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ کہاں کاانصاف ہے کسی پاکستانی کو بغیر کسی وارنٹ(پیشگی اطلاع) کے اٹھائے اور غائب کردیں اگر قانوں نافذ کرنے والے ادارے خود ماورائے آئین کسی کو لاپتہ کرتے رہیں تو اس ملک کا کیا بنے گا ۔علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنا دورہ پشاور کے موقع پر سید معروف شخصیت قائم علی شاہ الموسوی مشہدی اور نثار حسین متولی امام بارگاہ جعفریہ سٹریٹ کے انتقال پر انکے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈیفنس لاھور میں دس روزہ مجالسِ عزا سے خطاب کیا۔اختتامی مجلس عزا میں قیام امام حسین علیہ السلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام نے ارتقائے انسانیت میں اپنا کردار ایک ایسے دور میں ادا کیا جب کہ حاکم اور حکومت دونوں انسانوں کے استحصال کے جرم میں برابر کے شریک تھے اور انسانیت کے مروجہ ومسلم اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھیں،ایسے میں امام حسین علیہ السلام نے حیوانیت کے اس سیلاب کو اپنے خون سے روک دیا اور تاریخ نے یزید کی ظاہری فتح کے باوجود حسین علیہ السلام کو فاتح اعظم اور انسانیت کا نجات دہندہ قرار دیا۔مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دیگر علاقوں میں آنیوالے زلزلے سے ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کرے۔

انہوں نے پاک فوج، انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے متاثرین کی فوری امداد کو بھی سراہا۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ جانی و مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، زلزلہ سے قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔

 علامہ اسدی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اپنے متاثرہ بھائیوں کیلئے جوکچھ کر سکتے ہیں کریں، زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے اور اس حوالے سے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آزاد جموں کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے ،مشیعت الہیٰ کے آگے ساری انسانیت سرتسلیم خم ہے ، خدا وند متعال تمام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ 2005 کے بعد یہ انتہائی تباہ کن اور خطرناک قدرتی آفت ہے ، جس نشانہ ایک بار پھر وادی کشمیر بنی ہے ، خدا اہلیان کشمیر کی مدد ونصرت فرمائے اور ان کی مشکلات دور فرمائے، انہوںنے حکومت پاکستان اور آزادکشمیر حکومت سے فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولیات کا مطالبہ کیاہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل سیکرٹریٹ میں کل اسکردو سےراولپنڈی آتے ہوئے زائرین امام حسینؑ کی بس کے المناک حادثے میں جان بحق افراد کے لئے نماز ظہرین کے بعد اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا شیخ شیرعلی انصاری نے زخمیوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی بحق بیمار کربلا زخمیوں کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے۔ جابحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

 انہوں کا کہنا تھا کہ یقینا بابو سر حادثہ تاریخ کا بد ترین حادثہ ہے مگر ہم اللہ تعالی کی رضا کے سامنے سر تسلم خم ہیں ۔ پروردگار اس حادثے تمام جانبحق افراد کی مغفرت فرمائے ۔ آمین ۔ خیرالعمل ایمبولینس کے ڈرائیور وارث علی کے حادثے میں زخمی ہونے پر بھی خصوصی دعا ئےصحت کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ گٹی داس بابوسر میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایم ڈبلیوایم ضلع گنگچھے کے سابق سیکریٹری جنرل حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی اہل خانہ سمیت ناگہانی وفات پر دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ قاسم رجائی قوم و ملت کا درد رکھنے والے جیّد عالم دین تھے ۔

 حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی علمی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔دونوں زیارت امام حسین ؑ کی غرض سے عازم سفر تھے جو کہ یقیناًاپنے آقا ومولا کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہوں گے ۔ غم کے اس اندوہناک موقع پر ان کے اور تمام جان بحق افراد کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree