وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر گلزار احمد جعفری کی ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رہ) کے مزار پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی مذکورہ کاروائی عرب ممالک کے امریکہ کے ساتھ اتحاد کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا جانا ایک بہت بڑا جرم ہے جس کی کوئی بھی ملک ،مذہب، یا مسلک تائید نہیں کرتا،ہشگرد پہلے ہی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔انشاءاللہ وہ وقت قریب ہے کہ دہشتگردوں کو کرہ ارض پر سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور خداوند کی نصرت سے یہ دہشتگرد عناصر اپنے انجام تک پہنچیں گے۔