امام خمینی (رہ) نے فلسطین کے مسئلے کو عربوں سے نکال کر اسے عالمی ایشو بنا دیا، علامہ ناصر عباس جعفری

29 July 2013

palestineوحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے تمام مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم کے مخالف ہیں، افغانستان، عراق، مصر، کشمیر، شام اور فلسطین مسلم امہ کے سلگتے مسائل ہیں۔ آج لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے لیکن مسلم امہ خاموش ہے، او آئی سی چپ ہے، مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصب اسرائیل کا قبضہ ہے، جس کی سرپرستی امریکہ اور یورپ کر رہا ہے۔ لٰہذا مسلم امہ کو بیدار ہونا چاہیے اور اپنے اتحاد کے ذریعے غاصب اسرائیل کو نابود کرنا دینا چاہیے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مسلم حکمران اسرائیل کے حامی ہیں لیکن عوام اسرائیل اور امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا اعلان کرکے فلسطینی مسئلے کو عربوں سے نکال عالمی ایشو بنا دیا، امام خمینی (رہ) نے فلسطین کے ایشو کو عالمی، انسانی اور تاریخ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، آج دنیا بھر میں القدس کی آزادی کی خاطر مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طاقتور پاکستان مسلم ممالک کی قیادت کرسکتا ہے اور ایک کمزور پاکستان سب کیلئے مسائل کا باعث بنے گا۔ لٰہذا حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے وقار کو بڑھانے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے علمی اقدامات کریں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ وہ آج اپنا دکھ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ مصر کے صدر مرسی نے مصر میں کئی فاش غلطیاں کی ہیں، اسلامی بیداری کا مطلب اسرائیل سے مذاکرات کرنا اور کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی توثیق کرنا نہیں ہوتا، ہم دیکھتے ہیں کہ ایران میں جب اسلامی بیداری آئی اور انقلاب آیا تو سب سے پہلے تہران سے امریکی سفارتخانہ بند ہوا اور فلسطین کا سفارتخانہ کھولا گیا لیکن صدر مرسی نے شام کا سفارتخانہ بند کرکے اسرائیلی سفارتخانے کو کھلا رہنے دیا۔ ہم فوجی انقلاب کی مذمت کرتے ہیں لیکن معزول صدر نے ان امور میں فاش غلطیاں کی ہیں، انہیں چاہیے تھا کہ وہ مسلم امہ سے اپنے تعلقات بہتر بناتے اور امریکہ کی سازشوں کو پہچانتے، لیکن وہ امریکی سازشوں میں گھر گئے اور نتیجہ حکومت کا خاتمہ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مصر میں فوجی آمریت کی پرزور مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree