وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام شہدائے سانحہ چلاس کی برسی کے موقع پر سانحہ کوہستان، سانحہ بابوسر، شہدائے سانحہ 88 اور شہدائے ملت اسلامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرلعلامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، سید مظاہر حسین موسوی، علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور علامہ شیخ بلال ثمائری نے خطاب کیا۔ عظمت شہداء کانفرنس میں وارثین شہداء نے بھی شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں رائج استحصالی اور طبقاتی نظام کو عوامی طاقت سے ختم کریں گے، ہم ملک بھر کے مظلومین اور مستضعفین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔