تکفیری سوچ کے پیچھے پوشیدہ سامراجی ایجنڈے امت کیلئے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، علامہ سید شفقت شیرازی

18 June 2013

00 Shafqat newsوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں تسلسل کے ساتھ عراق میں ہونے والے دھماکے کہ جس میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ان  سے معلوم ہوتا ہے کہ سامراج اس خطے میں اپنی شیطانی کارستانیوں میں تیزی دکھا رہا ہے اور اس کی پوری کوشش ہے کہ مشرق وسطی میں اپنے دیرینہ شیطانی خواب کو جلد از جلد پورا کرے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتوں معصوم بچوں اور عورتوں کے انتہائی مظلومانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دنیا بھر سے اکھٹے کئے گئے دہشتگردوں نے نہ صرف شامی عوام کی اصلاحات کی خواہش کو پس و پشت ڈالا ہے بلکہ خطے میں ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے کہ انسانیت جس کے سامنے شرماتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تبدیلی یا اصلاحات کی خواہش اور کوشش اس ملک کی عوام کی جانب سے ہوا کرتی ہے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں سامراج اپنی مرضی کی تبدیلیاں لاتا اور لانے کی کوشش کرتا ہے اور اگر عوام ایسے سامراجی ایجنڈوں کے آگے جب دیوار بنتی ہے تو بیرونی کرائے کے قاتلوں کو دنیا بھر سے اکھٹا کرکے اس پرملک حملہ آور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں زائرین پر ہونے والے حملوں اور اسی طرح شام میں امت مسلمہ یہاں تک کہ دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس شیطانی کھیل کے پیچھے خونخوار اسرائیلی ایجنڈے پوشیدہ ہیں اور اسرائیل مقدسات کی توہین کو ایک ایسا عام مسئلہ بنانا چاہتا ہے کہ جس کے بعد خدانخواستہ قبلہ اول کو گرانے کی اس کی خواہش کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے آج تکفیری سوچ کے پیچھے پوشیدہ سامراجی ایجنڈے اصلی اور بڑے خطرات ہیں جس کا مقابلہ باہمی اتحاد و وحدت اور بھائی چارگی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں مزید وحدت اور بھائی چارگی ایجاد کرنے ضرورت ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ فروعی اختلافات کو ہوا دیئے بغیر مشترکہ دشمن کے سامنے جسد واحد ہوکر عقل و منطق اور سمجھ داری کے ساتھ ثابت قدمی دکھائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree