حکومت پاکستان اور او آئی سی کشمیر میں قرآن کی بیحرمتی اور بیگناہ افراد کے قتل کا سخت نوٹس لیں، علامہ ناصر عباس جعفری

19 July 2013

raja pakistani1وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر میں ہندوستانی غاصب افواج کی جانب سے قرآن پاک و مسجد کی بے حرمتی اور روزہ داروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ظالم افواج کی جانب سے کی جانے والی اس بے حرمتی نے ہر مسلمان کے دل کو مجروح کیا ہے، عالم اسلام اس قبیح عمل پر سخت غم و غصے میں ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں مظلوم کشمیری روزہ داروں کا قتل عام ہندوستانی افواج کے مکروہ اور ظالم چہرے کو مزید عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام، او آئی سی اور حکومت پاکستان اس عمل کی مذمت کریں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کریں کہ واقعہ میں ملوث افراد کو ان کے گھناونے عمل پر عالمی عدالت میں پیش کیا جائے اور سخت سزا دلائی جائے۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے پندرہ کے قریب بے گناہ کشمیری عوام کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار مظلوم شہیدوں کا یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، انشاءاللہ ایک دن کشمیری عوام آزادی کی نوید سنیں گے اور بھارتی مظالم سے نجات پائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree