وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی شوری عمومی کا اجلاس بعنوان ,اسوہ شبیری تنظیمی و تربیتی اجلاس10، 11 ،12 مئی بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ھو گا ۔
اجلاس کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈوکیٹ نے وحدت نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر کے تمام اضلاع اور صوبے بشمول ریاست آزاد جموں و کشمیر شامل ھوں گے ۔اجلاس کے آخری روز حمایت مطلومین جہاں کانفرنس ھو گی ۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرارحسن علوی صاحب کو چیئرمین کنونشن مقرر کیا گیا ہے۔