جمہوریت کے نام پر جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے،حکمرانوں کو وطن عزیز سے زیادہ اپنے سرمائے کی فکر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 February 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشہداد کوٹ پریس کلب میں تحفظ پاکستان و بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے بیدار رہنا انتہائی ضروری ہے۔اسی بیداری کا درس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری قوم کو دیا۔سامراجی و طاغوتی طاقتوں کے خلاف امام خمینی ایک تحریک بن کر منظر عام پر آئے اورجابرشہنشاہیت کے خلاف کلمہ حق ادا کرکے حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کیا۔اسی فکر کے پیروکار آج نائجیریا سے یمن اورلبنان سے شام تک فرعونی طاقتوں کے خلاف مضبوط آواز بن کر ابھر رہے ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاسید علی رضوی اور پریس کلب کے صدر حافظ عاشق نے بھی خطاب کیا۔


علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ اس ملک کے حکمرانوں کو وطن عزیز سے زیادہ اپنے سرمائے کی فکر ہے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کے بے تحاشہ بوجھ ڈال کر سٹیل اور شوگر کی ذاتی ملیں مضبوط کی جا رہی ہیں۔جمہوریت کے نام پر ملک میں جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے۔حکمرانوں کا ہدف اقتدار کو اپنی اولاد کی طرف منتقل کر کے اپنی بادشاہت کو قائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ہے۔کسی اور عسکری قوت یا لشکر کو مسلح سرگرمیوں کی اجازت دینا قومی سلامتی کے منافی اور ملک و قوم کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔اس ملک کو سب سے بڑا خطرہ تکفیری قوتوں سے ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ماضی میں اس فکر کے پیروکار قیام پاکستان کے مخالف تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کو برملا کافر قرار دیتے رہے۔یہود و نصاری کے ان ایجنٹوں سے چھٹکارا حاصل کر کے ارض پاک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکستان ہمیں اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہے۔کوئی بھی قوت جو وطن عزیز کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہے ہماری اس سے کھلی دشمنی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree