وحدت نیوز (اسلام آباد) قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے، فلیگ شب ریفرینس میں تحقیقاتی ا داروں کے کردار نے مایو س کیا ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا بڑے مگرمچھوں کے خلاف مظبوط ثبوت مہیا نا کر سکنا تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشاں ہے ۔ پاکستان لوٹنے والوں کواگر اسی طرح ڈھیل دی جاتی رہی تو ملک کو دوالیہ ہونے سے بچانا ناممکن ہو گا۔ احتساب کا عمل بلا امتیاز سب کے لئے ایک جیسا چاہتے ہیں احتساب کا عمل بے رحمانہ ہونا چاہئے۔ قومی دولت کے لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لینا ہو گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف کام کرنے والے اداروں کے ہاتھ مظبوط کرے اور انہیں اس حوالے سے درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے قانون سازی کرئے ۔ قومی مجرموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے عوام ساتھ دے گی۔وطن عزیز کی ترقی کے لئے ملک کو لوٹنے والے مافیاز سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔