خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ہمارے پرامن اور شریف شہریوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا سراسر زیادتی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

24 February 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ سے نکلنا ہوگا، لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مظالم کی سیاہ تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے دو روزہ شوریٰ اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ہمارے پرامن اور شریف شہریوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا سراسر زیادتی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں آئے روز نوجوانوں کو لاپتہ کردیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔

اگر کوئی شخص ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح لاپتہ کرنے کا پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان امریکی اشاروں پر چلنے کی بجائے ملکی مفادات میں فیصلے کرے اور پالیسی بنائے۔ پاکستان کے عوام کو ہرگز امریکی دوستی قبول نہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہ ڈالے اور کشمیر کے مسئلہ پر عملی اقدامات کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree