ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

08 November 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افکار اقبال کی تجدید عہد حاضر میں ضروری ہو گئی ہے آپ ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ انکے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں اور اسلام کے حقیقی پیغام کی ترجمانی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree