اگر خواتین اسوہ زینبی پر عمل کرتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کریں تو پورا گھرانہ اسلام کی اصل تصویر پیش کرے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

30 November 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شریکۃ الحسین، عقیلتہ بنی ہاشم حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اسلام کے اصولوں اور قوائد کے مطابق زندگی بسر کرنےکیلئے ہر پہلو میں آقازادیؑ کی ذات مقدسہ سے روشنی ورہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔آج کی مغربی ثقافتی یلغار کےمقابل سیرت جناب ثانی زہراسلام اللہ علیہاخواتین کیلئے مضبوط ڈھال ہے۔

انہوں نے بیٹی،بیوی،ماں اور بہن کے طور پر جن اعلی صفات کا مظاہرہ کیا اس کی مثال ہمیں تاریخ اور اوراق میں کہیں نہیں ملتی۔ سانحہ کربلا کے بعدثانی زہراسلام اللہ علیہا نے ہر چوراہے پر یزیدیت کی اسلام دشمنی آشکار کر کے اس کے دروبام پر لرزہ طاری کیا اور یہ ثابت کیا کہ قادر مطلق پر پختہ یقین رکھنے والے حق گوئی کو فریضہ سمجھتے ہوئے اسے بلاخوف و خطر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بعد کربلا اپنے بھائی امام حسینؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے نانا کے دین کو بچانے کیلئے وہ صعوبتیں برداشت کیں جنہیں ضبط تحریر میں لانا محال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عالمی استکباری قوتیں امت مسلمہ سے ان کی ایمانی قوت چھیننے کے لیے تمام تر  وسائل کا بھرپور استعمال کررہی ہیں۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے نئی نسل کو دین سے دور کیا جا رہا ہے۔ عورت کا کام اپنے گھرانے کی تربیت کا ہے۔اگر خواتین اسوہ زینبی پر عمل کرتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کریں تو پورا گھرانہ اسلام کی اصل تصویر پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کو اگر حقیقی طور پر سمجھنا ہے تو اہلبیت ع  سے آگہی حاصل کرنا ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree