ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے، سانحہ چلاس کی شدید مذمت کرتا ہوں،علامہ راجہ ناصرعباس

03 December 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ چلاس میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،اس المناک سانحے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور ان کے کٹھ پتلی تکفیری دیشت گرد وطن عزیز میں شر پسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کی بھاری قیمت چکائی ہے اب ہم کسی مزید آزمائش کے متحمل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے۔ دہشت گرد اور ان کے فکری، جانی و مالی سہولت کار ان کے پشت پناہ  ملک کی سلامتی کے دشمن اور قوم کے غدار ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ بدترین خیانت ہو گی۔سیاسی قوتوں اور طاقتور اداروں کو دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ایک پیج پر رہتے ہوئے نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔چلاس کے المناک سانحہ کے شہداء کی بلندی درجات ، لواحقین کے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree