ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

12 April 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد عیدگاہ میں نماز عید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جو دن اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی میں گزرے وہ عید کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ایک مہینہ اپنی اطاعت اور بندگی روزے اور تلاوت قرآن کریم کی توفیق دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہم غمزدہ ہیں اور اسرائیلی ظلم و بربریت پر احتجاج کرتے ہیں۔ امریکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شریک جرم ہے۔ بدترین دہشت گردی کے باوجود اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور ملکی عزت وقار اور خودمختاری کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد لائق صد تحسین ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی پوری قوم کو مبارک دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree