رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے رہبروں میں بے مثال شخصیت کے مالک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

19 April 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں 19 اپریل رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ائ کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ائ اپنے رہبر و رہنماء اور استاد بزرگوار حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہیں۔ جن میں قیادت و رہبری کی صفات بطور کامل موجود ہیں۔ آپ پوری دنیا کے رہبروں میں بے مثال شخصیت کے مالک ہیں۔ پوری دنیا میں ڈھونڈنے سے ایسا عظیم رہنماء نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد 35 سال سے عالم اسلام کی رہبری اور رہنمائی کا فریضہ بطریق احسن ادا کر رہے ہیں۔ آپ نے ایک طرف فکر امام خمینی اور اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاسداری کی تو دوسری جانب انقلاب اسلامی کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ اسی لئے انقلاب اسلامی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خمینی الوجود و خامنہ ائ البقاء ہے، یعنی انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہیں تو اس کے محافظ رہبر سید علی خامنہ ائ ہیں۔ کیونکہ انقلاب لانے سے زیادہ مشکل انقلاب کی حفاظت ہوتی ہے۔ گذشتہ 35 سال سے عالمی استکباری طاقتوں کی سازشوں اور دشمنوں کے حملوں سے رہبر معظم حضرت آقا خامنہ ائ نے شجرہ طیبہ یعنی انقلاب اسلامی کی حفاظت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے عالم اسلام اور عالم انسانیت کی اکثریت ابھی تک اس عظیم رہبر کی شناخت سے محروم ہے۔ ورنہ عصر حاضر میں رہبر معظم قیادت و رہبری کے حوالے سے بے نظیر ہیں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی کی جامع و ہمہ گیر شخصیت سے اقوام عالم کو آگاہ کریں کہ جن کا کردار اتنا بے عیب ہے کہ آج تک کوئی دشمن بھی آپ کے کردار پر انگلی نہ اٹھا سکا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree