کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

29 April 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے قرآن کریم اور دینیات کے طلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معاشرے کے بہترین انسان وہ ہیں جو قرآن کریم پڑھیں اور پڑھائیں۔ کمسن بچوں کی دینی تعلیم و تربیت اہم فریضہ ہے۔ کمسن بچوں کو قرآن کریم کی تلاوت اور تجوید کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات اور قرآنی قصوں سے آشنا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حسن قرائت اور چھوٹی سورتوں کے حفظ کے ذریعے بچوں کی قرآن کریم سے محبت اور تعلق میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کے لئے قرآن کریم سے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے دو بیٹوں ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی قصے ہماری ہدایت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں طلباء و طالبات قرآن و دینیات سینٹرز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے نصاب اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بچے ہماری قوم اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ تقریب میں مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے اساتذہ مولانا سید علی عمران نقوی، مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree