وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علما مکتب اہلیبتؑ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد جامعۃ الرضا میں منعقد ہوا مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدرت اجلاس کی پہلی نشست میںابتدائی کلمات مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ محمد اصغر عسکری نے ادا کئے ۔
اجلاس میں پنجاب ،سندھ، کے پی کے، جنوبی پنجاب،آزاد جموں کشمیر، بلتستان اور بلوچستان کےصوبائی صدور اور ذمہ دارن نے شرکت کی پہلی نشست میں سات صوبوں کے نمائندگان نے اپنی صوبائی کارکردگی رپورٹ مرکزی کابینہ کے سامنے پیش کیں مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس سے غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جہان اسلام کا سب سے سلگتا ہوا مسئلہ غزہ و فلسطین کا قضیہ ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے مقابلے میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کی استقامت نے قوت اور فوج رکھنے والے اسلامی ممالک پر واضع کر دیا ہے کہ جنگیں حوصلوں کے ساتھ لڑی جاتی ہیں ۔ اس وقت اسرائیل اپنے اتحادیوں کی مدد سے غزہ کی پٹی کو ہزاورں ٹن بارود سے ملیامٹ کرچکا ہے اور مسلسل غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے تیس ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں لیکن سوائے ایران اور یمن کے یا مقاومت کے گروہوں کے سوا کوئی مظلومین غزہ کی مدد کو نہیں کھڑا ہوا۔
انہوں نے مذید کہا کہ اسرائیل دنیا میں بیانئے کی جنگ ہار چکا ہے اور وہ طاقت اور بربریت کے ساتھ جنگ کو جتنا چاہتا ہے دنیا بھر میں اسرائیلی بربریت کے خلاف با ضمیر عوام کا احتجاج جاری ہے ۔ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب ہے اور اسرائیل اپنے ظلم کی تاریکی میں خود تباہ ہو جائے گا اور جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے موجودہ سیاسی اور علاقائی صوتحال پر گفتگو کی۔اجلاس کی دوسری نشت سے علامہ سید نجم الحسن نقوی نے یوکے( برطانیہ) سے مدریت اسلامی کے موضوع پر بذریعہ زووم خطاب کیا .لیکچر کے اختتام پر شرکائے اجلاس نے سوالات بھی کئے ۔
اجلاس میں مجلس علما مکتب اہلبیت کے شعبہ فلاح و بہبود کی اب تک کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اور مولانا نعیم الحسن نقوی نے شعبہ فلاح بہبود کے کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضع کیا۔اجلاس کی دوسرے روز پہلی نشت میں مجلس علما مکتب اہلبیت کے شعبہ جات کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی اور مرکزی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے پیش کی علامہ سید ثمر عباس نقوی نے شعبہ تبلیغات کے حوالے سے اپنا پروگرام پیش کیا ۔
وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے مختصر خطاب بھی کیا ۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ ثمر عباس نقوی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ نعیم الحسن نقوی ، علامہ اصغر عسکری اور علامہ عیسٰی امینی اجلاس میں موجود رہے ۔