سید ابرہیم رئیسی پوری دنیا کے مظلوموں کے لیے محکم و مضبوط آواز تھے،ناصرشیرازی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیمینار سے خطاب

20 May 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور اس کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیمینار کا انعقاد،جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ساجد ترین، آخونزادہ حسین و دیگر قائدین کی شرکت، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے اپنے خطاب میں ایرانی صدر اور آپ کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین سید ابرہیم رئیسی پوری دنیا کے مظلوموں کے لیے محکم و مضبوط آواز تھے، وہ فلسطینی مظلومین کے سب سے بڑے حامی اور مددگار تھے، عالم اسلام میں وحدت کے فروغ کے لیے آپ نے بھرپور کردار ادا کیا اور عملی اقدامات سے مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دیا، یہ نقصان کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا نقصان ہے، انکا آذربائجان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ آذریوں کے اسرائیل کے ساتھ بھی دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں،آج کے پروگرام کا بنیادی ایجنڈا سب پر واضح ہے جو کہ اس تحریک کا نام اور عنوان بھی ہے، ملک میں آئین پاکستان کی بالادستی اور تقدس کی بحالی، جس پر ہم نے ملک بھر میں تحریک شروع کی ہوئی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے روابط ہمارے اعلامیے کا حصہ ہیں، جن میں سے ایک اہم ترین شعبہ آپ میڈیا کے افراد کا ہے، سب جانتے ہیں کہ میڈیا کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کہ عوامی رائے عامہ بنانے میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں آگاہی و شعور کو اجاگر کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree