Print this page

عوام پر ظلم و بربریت میں پنجاب حکومت نے اپنے سیاسی باپ آمر ضیاءالحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

03 October 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کی فسطائی حکومت نے  فیصل آباد میانوالی اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مہنگائی بے روزگاری اور عوامی حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر جو ظلم و بربریت کی ہے اس نے ان کے سیاسی باپ آمر جنرل ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ دنیا مکافات عمل کا گھر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کو  اس ظلم و بربریت کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لئے ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا۔پنجاب کی فسطائی حکومت کے ایسے شرمناک اقدامات اور لاقانونیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree