Print this page

عوام پر پیڑول بم گراکربے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر لٹانے میں مصروف ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی

01 February 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، جس سے مہنگائی میں ریکارڈ کمی کے حکومتی دعووں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف لوگ اپنی گھریلو اشیاء اور اثاثے بیچ کر یا قرض لے کر زندگی گزارنے پر مجبور نظر آتے ہیں تو دوسری طرف عوام پر پیڑول بم گراکربےدرد اور بے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر لٹانے میں مصروف ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree