Print this page

قومی کانفرنس کو حکومتی دباؤ اور ہینڈلرز کی مداخلت کے باعث منسوخ کروانا جمہوری اقدار اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

26 February 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میںکہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد لیجنڈ ہوٹل میں منعقدہ قومی کانفرنس کو حکومتی دباؤ اور ہینڈلرز کی مداخلت کے باعث منسوخ کروانا جمہوری اقدار اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل ملک میں جاری غیر اعلانیہ مارشل لاء، جمہوری حقوق کی پامالی، اور آزادی اظہار پر قدغن کا واضح ثبوت ہے۔

ریاستی جبر کے ذریعے عوام کی آواز کو دبانے، چادر و چار دیواری کی حرمت کو پامال کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے، لیکن  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ قومی کانفرنس ہر حال میں منعقد ہو گی، چاہے ہمیں سڑکوں پر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔طاقت کے نشے میں مست عناصر ملکی صورتحال کی سنگینی کا ادراک کریں، ورنہ تاریخ ان کے ان جابرانہ اقدامات کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree