Print this page

سید ناصرشیرازی کی زیرصدارت اجلاس، ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ کو مرکزی کنونشن کی بھرپور شرکت کا ٹاسک سونپ دیا

07 April 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور مرکزی کنونشن کے چیئرمین جناب ناصر عباس شیرازی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ پنجاب کے اجلاس کا انعقاد،وائس چیئرمین جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کے صوبائی کابینہ اجلاس میں خصوصی شرکت۔

مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی اور خصوصی شرکت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان بعنوان بقیہ اللہ 18/19/20 اپریل 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے جس میں اگلے 3 سال کے لئے نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا ۔

اس انٹرا پارٹی الیکشن میں جو امیدوار زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہی اگلے 3 سال کے لئے پارٹی کو لیڈ کرے گا ۔ صوبائی آفس لاہور سیکرٹریٹ میں ہونے والا اجلاس اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا کہ یہ صوبائی کابینہ کا جاری سیشن کا آخری اور اہم اجلاس تھا ۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ،صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ صاحب ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب سید انوار زیدی ، صوبائی نائب صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی ،صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ،صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید منتظر مھدی ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر الحسن کربلائی بھی اس اجلاس میں شریک تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree