مجلس وحدت مسلمین پاکستان نےالیکشن 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری کردیا

29 January 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نےالیکشنز 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری کردیا ہے، جس میں پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی، دفاعی، سماجی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے متعلق پالیسی اور لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ہے، آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی کو بھی منشور کا اہم حصہ قرار دیا ہے، قومی منصوبہ بندی سمیت اظہار رائے کی آزادی، انتخابات، حق رائے دہی اور عدل و انصاف پر مبنی اسلامی معاشرے کے قیام اور اہمیت پر زور دیا گیا ہے، امن وامان کو قائم رکھنا اور شدّت پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی شامل ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان کے مطابق احتساب اور شفافیت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ملک کی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں نمایاں کمی وقت کی ضرورت ہے، صنعت و تجارت اور زراعت کے شعبے کو بھی ترقی دی جائے گی، توانائی کی پیداوار میں اضافے سے ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے روزگار کے مواقع میسر کیئے جائیں گے، خواتین، بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کی فلاح وبہبود ہماری پالیسی کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ انتظامی ڈھانچہ، اقلیتوں کے حقوق، میڈیا، عدلیہ پر بھی بات کی گئی ہے، تعلیم و صحت اور کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہیں، اولین ترجیح ملک کے اندر روزگار کے وسیع تر مواقع فراہم کیئے جائیں اور ساتھ ہی بیرون ملک روزگار کے لیے بھی ہنر مند افراد کے لیے محفوظ و باوقار مواقع پیدا کئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree