N.A48میں مجلس وحدت کو ووٹ دیا جائے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شخ محسن علی نجفی صاحب کی ہدایت
بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جامعہ کوثر میں کی جانے والی اس ملاقات کا مقصد بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی صاحب سے این اے اڑتالیس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار علامہ اصغر عسکری کے لئے حمایت کی استدعاکرنا تھا
اس اہم ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے این اے اڑتالیس کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی مجلس وحدت مسلمین قم سے تشریف لائے ہوئے عالم دین علامہ شیخ یوسف جوہری،جامعۃ الولایۃ کے مولانا عابد حسین،قم سے آنے والے مولاناسیدتقی زیدی اور ایم ڈبلیو ایم میڈیا کی ٹیم شامل تھی
اس ملاقات میں بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی کا فرماناتھا کہ اپنی شناخت کے ساتھ الیکشن میں آنا ایک اچھا اور مثبت قدم ہے ہم اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کو مسلسل ووٹ دیتے رہے جنہوں نے مسائل کو حل کرنے میں نہ صرف کوئی مدد نہ کی بلکہ مزید نقصان کے باعث بھی بنے ۔
آپ نے مزید کہا کہ ہمارے ووٹ آپ کو ہی جاینگے اور امید ہے کہ ملت کے ووٹ کی ڈائریکشن آہستہ آہستہ درست سمت اختیار کرے گی ۔
این اے ارٹالیس کے امیدوار نے علامہ شیخ محسن نجفی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔بعد میں علامہ اصغر عسکری نے ہمارے نمایندے سے اس ملاقات کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب کی خدمت میں ہم حاضر ہوئے تھے آپ نے نہ صرف ووٹ کے سلسلے میں تاکید کہ بلکہ ہمیں مزید حوصلہ دیا اور اہم مشورے دئے جویقیناًہمارے لئے حوصلہ اور ہمت اور مزید تلاش و کوشش کے باعث ہیں