8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہےاورمادر وطن کی حفاظت کیلئے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

28 January 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے نام اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بلا تخصیص مسلک و مذہب ہر پاکستانی پر واجب ہے۔ ہم نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔یہ الیکشن حقیقی آزادی کے لیے ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک مستحکم حکومت کو گرانے میں مذموم کردار ادا کیے۔عالمی اسٹیبلشمنٹ کے یہ مہرے پچھتر سال سے ہم پر مسلط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی غلام ہیں۔عمران خان داخلہ خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتا تھا اسے جان بوجھ کر ہٹایا گیا تاکہ خطے میں بھارت کو مضبوط کیا جا سکے۔ہم سب نے پاکستان کی خاطر پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ بدامنی سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اگر کوئی مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی سازش اور بہکاوے سے خود کو دور رکھنا ہے۔8 فروری ملک میں اندھیرے پھیلانے والوں کی شکست کا دن ہو گا۔کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوئی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کے وجود پر کاری ضرب ہو گی۔ ارض پاک کی بقا، سالمیت اور داخلی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جب ہم متحد ہو کر نکلیں گے تو پاکستان کے دشمنوں کی شکست یقینی ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree