دہشتگردی کے امکان کی خبریں کربلائیوں کو ڈرانے کی سازش ہیں، مبارک موسوی

01 August 2013

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک علی موسوی نے شب شہادت مولائے کائنات (ع) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب بیداری کے ساتھ ساتھ اب وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنی بیداری کا بھی ثبوت دیں، جس دور میں آج ہم زندگی گزار رہے ہیں واقعاً یہ ظہور امام زمانہ کا دور ہے، سفیانیوں کا خروج اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد ہم غافل رہیں تو ناصرین امام (ع) کے صفوں سے ہم دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بیدار ہو کر باہر نکلنا ہوگا، اپنی قیادت کے حکم پر لبیک کہنا ہوگا، میرے مولا کا فرمان ہے کہ ایسی قوم بنو جب پکارا جائے تیار نظر آؤ۔

انہوں نے کہا کہ شب ہائے قدر میں قرآن کو سروں پر رکھنے کی بجائے قرآن کو سینے میں اْتاریں، تاکہ حقیقی معنوں میں قرآن سے ہمارے قلوب روشن ہوں۔ انہوں نے یوم علی (ع) پر مومنین سے اپیل کی کہ وہ جلوس ہائے عزا میں بھرپور شرکت کرکے دشمن اسلام کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ سازش ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات سے ہماری قوم کو ڈراتا ہے۔ دشمن خبریں چلواتا ہے کہ یوم علی (ع) پر دہشت گردی کا امکان ہے، اتنے دہشت گرد لاہور میں داخل ہوگئے، وغیرہ، یہ دشمن کے ہتھکنڈے ہیں کہ لوگ ڈر جائیں اور جلوس میں نہ جائیں، لیکن ایسا نہیں ہم کربلا کے ماننے والے ہیں، ہم موت سے نہیں ڈرتے بلکہ موت تو ہمارے لئے شہد سے زیادہ شیریں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree