وحدت نیوز (اسلام آباد) سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی آئندہ پالیسیوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے فیصلہ جات کے مطابق شہید مظلوم، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع ۲۵ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے طول و عرض سےپیروان شہید حسینی (رہ) اپنی بھرپور شرکت سے اپنے محبوب قائد کی روح کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ دوسرے فیصلے کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں امام خمینی (رہ) کے فرمان پر یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں عوامی اجتماعات، کانفرنسز، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔