وحدت نیوز (کراچی )بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی کی نماز جنازہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی زیر اقتداء مسجد معصومین دستگیر سوسائٹی میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور کراچی ڈویژن کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی سمیت مختلف علمائے کرام نے شرکت کی اور مرحوم شیخ علی مدبر نجفی کے اہل خانہ سے تعذیت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پرنجف اشرف سے علمائے کرام کےایک نمائندہ وفد سمیت علامہ رضی جعفر نقوی ، علامہ غلام علی وزیری ، علامہ شیخ نوروز ، علامہ شیخ فیاض ، علامہ عون نقوی ،علامہ شہنشاہ نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔