علامہ سید محمد سبطین حسینی کو ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کا صوبائی آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ، علامہ شفقت شیرازی

20 September 2013

وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کہ مستعفی ہو نے کہ بعد علامہ سید محمد سبطین حسینی کو صوبائی آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ،اور علامہ سبیل مظاہری کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے ۔وحدت میڈیا سیل سے گفتگو کر تے ہو ئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیکریٹری امور تنظیم علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ علامہ سبیل مظاہری نے تحصیل علم کے لئے قم المقدسہ میں مستقل سکونت اختیار کر نے اور تنظیمی امور کو بطریق احسن انجام نہ دیئے جانے کہ سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ان کہ جگہ علامہ سید محمد سبطین حسینی کو آئندہ اپریل 2014تک کے لئے صوبائی آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ہے ، جس کی تو ثیق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کردی ہے ،علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ آئند ہ سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن تک علامہ سید محمد سبطین حسینی اپنی تنظیمی ذمہ داریاں انجا م دیں گے ، اور صوبے بھر میں تنظیم سازی کے لئے فعالیت کریں گے اور اپریل 2014میں باقائدہ انتخابات کے بعد آئندہ 2سال کے لئے نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل لایا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ علامہ سیدمحمد سبطین حسینی کا تعلق پاراچنار سے ہے ، آپ نے ابتدائی دینی تعلیم مدرسہ شہید عارف حسینی (ر ہ) پشاور سے حاصل کی اور اس کے بعد حوزوی تعلیم کے حصول کے لئے قم المقدسہ تشریف لے گئے ، اس وقت وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ، اور شہدائے پاراچنار کے بچوں کی تربیت و کفالت کے لئے ٹیکسلا میں مدرسہ القائم عج کے سرپرست کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree