وحدت نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا سنی اتحاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور آمد۔
وفد میں محمد عمار سعیدرضوی صدر سنی اتحاد کونسل پنجاب،مفتی محمد سعید رضوی جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل پنجاب شامل تھے ۔صوبائی سیکرٹریٹ پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی،سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اموراور قومی وبین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ، دہشت گردی کے خلاف، اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لئے مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔اور آئندہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ملاقاتوں پر زور دیا گیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے سانحہ پشاور کی مر زور الفاظ میں مزمت کی ۔ اور اسے پاکستان میں موجود امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کارستانی قرار دیا۔