اسلام آباد: شہید علامہ ناصر عباس کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام چراغاں

17 December 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک کے ممتاز خطیب اور ذاکر اہل بیت (ع)شہید علامہ ناصرعباس کی مظلومانہ شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر شہید کی یاد میں چراغاں کیا گیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کت رہنما علامہ علی شیر انصاری،علامہ چوہدری ضیغم عباس اور انجمن جانثاران اہل بیت (ع)کے روح رواں مسعود حیدر سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، شرکا ء نے چراغاں کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کے جب تک جسم میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے  ہم شہدائے راہ ولایت کے راستہ کو زندہ رکھیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree