وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی نے سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک اورمسلم لیگ ق کے مقامی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے حکومت مخالف اتحاد کے نچلی سطح تک فعال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غربت، کرپشن، دہشت گردی سے مفلوک الحال عوام کو اس قابض ، نااہل اور ظالم حکومت سے نجات دلانے کے لئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے،تمام اتحادی جماعتیں مشترکہ اجلاسوں کے زریعےانقلاب مارچ کی کامیابی کے لئے حکمت عملی مرتب کریں ، تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان بہترین ورکنگ رلیشن شپ کا قیام نا گزیز ہے، مجلس وحدت مسلمین اس استحصالی سیاسی نظام سے چھٹکارےکے لئے حکومت مخالف اپوزیشن الائنس کا حصہ بنی ہے، ایم ڈبلیوایم نواز حکومت کے خاتمے کی مہم میں ہر اول دستے کو کردار اد اکرے گی، پنجاب بھر خصوصاً جھنگ سے غیور عوام ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اپنی جان و مال کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔