وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہاہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہیں تاہم کسی واقعہ کی آڑ میں شیعہ اور بریلوی مسلمانوں کے خلاف تکفیری نعروں کی کسی کو اجازت نہیں دی سکتی، کالعدم جماعت کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسلحہ کی نمائش اور سڑکوں پر جلاوگھیراو کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس کھلی دہشتگردی کے باوجود پولیس اور پنجاب انتظامیہ کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ حکومت پنجاب نے کالعدم جماعتوں کو کھل کر بدمعاشی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور مظاہروں کو پرتشدد بنانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت کے کارکنوں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی دیواروں اور شاہراہوں پرکفریہ کلمات لکھے لیکن پولیس انتظامیہ تماشا دیکھتی رہ گئی۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھاکہ لاہور سمیت ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑا دی حکومت پنجاب ،ہوم ڈیپارٹمنٹ اس پر نوٹس لیں اور پر امن عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم جماعتوں کی سرپرستی ختم کرتے ہوئے صوبے میں امن وامان کو براقراررکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔علامہ عسکری نے مذید کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے بعدبھی کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں نے مساجد اور امام باگاہوں کو نذرآتش کیا تھا اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔