عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

26 October 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عزاداروں، بانیان مجالس اور لائسنس داروں کے وفود نے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی سے ملاقات کی، جس میں محرم میں پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا بیان قابلِ مذمت ہے، عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں، وزیر موصوف شائد زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، عزاداری میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، لیکن ساتھ ہی حق پر قربان ہونے کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ذاکر، واعظ اور عالمِ دین کو کسی بھی جگہ واعظ کرنے کیلئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، بہتر ہے کہ وزیر موصوف ماحولیات پر توجہ دیں اور ماحولیاتی آلودگی کی طرح مذہبی آلودگی پھیلانے کی کوشش نہ کریں۔ وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی آمر ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکا۔ وزیر موصوف کا یہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا اور انہوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree