وحدت نیوز(اسلام آباد) صدر وحدت لائرز فورم پاکستان اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی غلط بیانی اور الزام تراشیوں پر سپریم کورٹ اپنے لیے گئے سوموٹو ایکشن میں وزیر داخلہ کو بھی طلب کرےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں صدر وحدت لائرز فورم پاکستان اصغر علی مبارک نےوزیر داخلہ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کچہری کی وجہ پولیس کی غفلت اور بدانتظامی ہے جبکہ اس کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ آئی جی سکندر حیات اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر عائد ہوتی ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان سیشن جج رفاقت اعوان شہید کو اپنے ہی گارڈ کی گولی لگنےکے بارے میں بیان دے کر دہشت گردوں سے ہمدردی کررہے ہیں اور اصل مجرموں تک نہیں پہنچنا چاہتے,اصغر علی مبارک نے کہاعسکریت پسند گروپ کے ساتھ امن معاہدہ پاکستانی عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گا . ملک دہشت گردی سے لرز گیا ہے دین میں انتہا پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور طالبان پاکستان میں مذہب کی اپنی تشریح نافذ کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کو روکے ,انہوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء برادری کے لئے حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے ، دہشت گردی کے خلاف حکومت ٹھوس پالیسی اپنائے ۔