وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سید ساجد شیرازی نے ایک نجی چینل پر احمد لدھیانوی کی طرف سے مکتب تشیع کو کافر کہنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے وطن عزیز میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ایک نئی شرانگیزی قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے احمد لدھیانوی کے اس بیان سے یہ ثابت ہو گیا کہ شیعہ مقدسات پر حملوں کے پس پردہ محرکات کیا ہیں اور کون ان مذموم عناصر کی فکری رہنمائی کر رہا ہے۔جب تک دہشتگردوں کے یہ آلہ کار موجود ہیں تب تک ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے نجی چینل کی اس حرکت کو انتہائی غیر ذمہ دارنہ اور ملکی و قومی مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ چینل پاکستان کی چھ کڑورسے زائد شیعہ آبادی سے فوری طور پر معافی مانگے بصورت دیگر اس کی خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیئے جائیں گے اور پیمرا سمیت ان کیبل آپریٹرز کے دفاتر کا بھی گھیراو کیا جائے گا جو اس نجی چینل کی نشریات کو بحال رکھے گا۔