ایم ڈبلیوایم کے کارکنان جلوس میلاد النبی ؐکے شرکاءکا بھرپور استقبال کریں گے،علامہ عبدالخالق اسدی

09 November 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی(ص) کی ذات اقدس کائنات کے ہر ذرے اور پوری انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، ہمارے زوال کی وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثیتِ اُمت سیرت النبیؐ سے دور ہو چکے ہیں، آپ (ص) کی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے رحمت اور نجات دہندہ ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے۔

 علامہ اسدی نے کہا کہ مسلمان، مسلمان سے دست و گریبان ہے، آپ(ص) کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم سب ایک ہو جائیں گے، موجودہ پُرآشوب دور میں امت مسلمہ کو جتنی وحدت کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
 
علامہ اسدی نے اعلان کیا کہ امام خمینی ؒ کےفرمان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر پورے ملک میں 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا جس میں تمام اہل تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور عہدیدار اپنے اہلسنت بھائیوں کے جلوسوں میں شریک ہوں گے اور ان کا راستوں میں استقبال کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی جشن عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور شرکاء کی شربت سے تواضع کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایوان اقبال میں وحدت کانفرنس بھی کروا رہی ہے جس میں امت مسلمہ کے تمام مسالک کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے عمائدین بھی شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree