وحدت نیوز(فیصل آباد) نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ ٹرسٹ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،عزاداری کو نسل پنجاب کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ کی قیادت صوبائی ذمہ دران نے کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ امت مسلمہ کے دل دھڑکتے ہیں۔فلسطین اور کشمیر کو حکمران تو بھول سکتے ہیں مگر ہم نہیں بھول سکتے۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی فوج کو فی الفور فلسطین بھیجا جائے۔پاکستان کے حکمران بیانات سے آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کریں۔
مظاہرین نے اسرائیل،امریکہ اور بھارت کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ۔مظاہرےمیں بڑی تعداد میں تما جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ،جعفر نقوی، فخر حسینی ،حسنین شیرازی،رانا انعام منج، ذاکر حسین نقوی ،غلام اکبر ساقی ،مولانا شیخ قاسم ،رانا دلاور عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔