محکمہ اوقاف کے متعصبانہ رویےکہ خلاف ایم ڈبلیوایم پنجاب نے احتجاجی تحریک کی تیاریاں تیز کردیں

18 June 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام سیکرٹری اوقاف پنجاب کے ملت جعفریہ کیخلاف امتیازی سلوک اور سرکاری کمیٹیوں میں ارکان کی تعداد میں عدم توازن کیخلاف اکیس جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو لاہور کے علماء نے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروا دی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ سمیت امن کمیٹی ہو یا دیگر سرکاری ادارے، ان میں ایک مخصوص مکتب فکر قابض دکھائی دیتا ہے جبکہ تمام اداروں میں ملت جعفریہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

 علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے علمائے کرام اس مظاہرے میں بھرپور شرکت سے ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہے جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوروکریسی کا رویہ ہمارے ساتھ متعصبانہ ہے، بے بنیاد مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ بانیاں مجالس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ ریاست مدینہ میں بھی فرقہ وارانہ سوچ کے تابع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو قابل مزمت امر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree