Print this page

صدرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبرکاظمی کی بزرگ عالم ربانی علامہ سیدمحمد باقرشیرازی سےملاقا ت ،انکےبہنوئی کے انتقال پرتعزیت

06 August 2024

وحدت نیوز(بھلوال)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل بھلوال سرگودھا کا دورہ ۔ صوبائی صدر نے تحصل بھلوال کے موضع نبی شاہ بالا میں عالم ربانی جناب علامہ سید محمد باقر شیرازی سے ملاقات کی اور قبلہ باقر شیرازی صاحب کے بہنوئی کے انتقال پر مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کرائی ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کچھ دیر باقر شیرازی صاحب کے ہمراہ رہے اور پنجاب کی سیاسی ،تنظینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملکی مجموعی سیاسی حالات پر گفتگو کرتے رہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree