Print this page

لاہور، ایم ڈبلیوایم ، آئی ایس او اور آئی او کے زیر اہتمام شہید قائد ؒ کی 36ویں برسی پر سیمینار کا انعقاد

05 August 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین لاہور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سلمان فارسی آڈیٹوریم حالی روڈ گلبرگ لاہور میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رہ کی برسی اور شہید مقاومت فلسطین شہید ہنیہ کی مجلس ترحیم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا،عوام کی کثیر تعداد نے سیمینار  میں شرکت کی ۔

مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید ناصر عباس شیرازی ،صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اور حجت الاسلام و المسلمین علامہ ظہیر کربلائی کے علاؤہ آئی او پاکستان نسیم عباس کاظمی ،سنیئر تنظیمی برادر افسر رضا خان ،سید حسنین جعفر زیدی ، علامہ فیضان حیدر زیدی ،علامہ ضیا ء الحسن نقوی ،علامہ مصطفی مھدی ،ائی ایس او کے ڈی پی لاہور ذریت شاہ نے خطاب کیا ۔ مقررین نے شہید قائد اور شہید ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔سیمینار  میں خواتین اور بچوں کی کافی تعداد موجود تھی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree