وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پنجاب ضلع بکھر تعلقہ دریا خان کے سیکریٹری جنرل احسان اللہ خان پانچ ماہ سے اسیر رہنے کے بعد آج رہا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق احسان اللہ خان کو پانچ ماہ قبل پولیس نے بلاجواز گرفتار کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ مفتی خطیب کے قتل میں ملوث ہیں، تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے اس الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے احسان اللہ خان کی رہائی کو حکم دیدیا ، جس کے بعد ان کو رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع بکھر میں ن لیگ کے مدمقابل امیدوار کھڑے کرنے پر صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایماء پراحسان اللہ خان کے خلاف انتقامی کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم دریا خان کے مومنین نے احسان اللہ خان کیخلاف اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے نواز شریف کی سعودی حلیف جماعت مسلم لیگ ن کی شیعہ دشمنی کو بے نقاب کردیا ہے۔